ضلع ویسٹ کے تھانہ پاکستان بازار کی پولیس مضر صحت ماوے گٹکے کی سرپرست بن گئی

51

رپورٹ : عامر سواتی

متعدد مقدمات میں نامزد ملزم محمّدیوسف کو پولیس نے مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے ہفتہ موکل کے عوض مختلف علاقوں میں گٹکا ماوا سپلائی کرنے کی اجازت فراہم کردی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ویسٹ کے تھانہ پاکستان بازار پولیس نے مبینہ طور پر بدنام زمانہ گٹکا فروش محمّد یوسف کو ایک بار پھر سے گٹکے ماوے کی سپلائی کی موکل ہفتہ وار ایک لاکھ روپے کے عوض فراہم کی ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ گٹکا ڈان محمّد یوسف کے خلاف ضلع ویسٹ کے مختلف تھانوں میں ماوا گٹکا سپلائی میں ملوث ہونے پر کئی مقدمات بھی درج ہیں آخری مقدمہ اکتوبر2019 کو متعلقہ تھانے میں الزام نمبر269/270 درج کیا گیا تھا ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ مقدمہ میں ضمانت ملتے ہی ایک بار پھر سے ضلع ویسٹ کے مختلف علاقوں میں مضر صحت ماوے گٹکے کی سپلائی سمیت فروخت دھڑلے سے جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گٹکا ڈان یوسف ایس ایچ او پاکستان بازار کو ہفتہ وار ایک لاکھ روپے بھتے کے عوض ادا کرنے میں ملوث ہے جس کے باعث پولیس آشیرباد سے متعلقہ تھانے کی حدود میں قائم پان کے کیبنوں اور پرچون کی دکانوں پر محمّد یوسف کے کارخانے میں تیار ہونے والا زہریلا گٹکا اور انڈین تمباکو کھلم کھلا فروخت کیا جارہا ہے۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.