پی ٹی آئی کراچی کے رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات، سیمینار سے خطاب کا فیصلہ

Total
0
Shares

پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی کی سربراہی میں وفد کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات۔

ملاقات میں پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری ارسلان تاج اور رکن صوبائی اسمبلی شاہنواز جدون بھی موجود تھے۔

آفتاب صدیقی نے چیئرمین عمران خان کو کراچی میں جاری امپورٹڈ حکومت کی انتقامی کارروائیوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

چیئرمین عمران خان نے انتقامی کارروائیوں کا شکار ارسلان تاج اور شاہنواز جدون کی ہمت اور حوصلے کو سراہا۔

ملاقات میں عمران خان نے کراچی میں عام انتخابات کی تیاری کیلئے اہم ٹاسک دیدیے،اور کہا کہ کراچی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سیمنار منعقد کیے جائیں گے۔

اس سلسلے میں عمران خان انسانی حقوق کی پامالی و آئین پاکستان کی بالادستی کے عنوان پر سیمینار سے جلد خطاب کریگے۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ سرکار ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر چھاپے گرفتاریاں  انسانی حقوق کی پامالی ہے جبکہ ملک میں آئین کی کھلی خلاف ورزیوں کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی والے حقیقی آزادی کی تحریک میں ہمیشہ آگے رہے اور میں ظلم و جبر کے باوجود ڈٹے رہنے پر کراچی کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

این آئی سی ایچ میں ڈاکٹر عمرانہ پل کا پچھلے آٹھ سالوں سے ڈیوٹی سے مبینہ غیر حاضر رہنے کا انکشاف

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ(این آئی سی ایچ) کے ملازم کی جانب سے ادارہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو جمع کروائی گئی درخواست میں انکشاف ہوا ہے کہ 2009 سے لے…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post