پاکستان تحریک انصاف کو فی الفور کلعدم جماعت قرار دیا جائے، رزاق باجوا رہنما پاکستان پیپلز پارٹی

Total
0
Shares

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رزاق باجوا نے عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے ملک بھر میں ہنگامہ آرائی اور فورس کے ہیڈ کوارٹرز کورکمانڈر ہاؤس اور جی ایچ کیو سرکاری املاک پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ تحریک انصاف کے اس عمل سے بھارت اسرائیل اور دیگر پاکستان دشمن قوتیں انتہائی خوشی کا اظہار کر رہی ہیں ۔

رزاق باجوا نے کہا کہ عمران خان کے اس عمل سے اس کے چہرے کا نقاب اتر گیا انہوں نے  پاکستانی فورسز پر حملہ کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہ ملک دشمن من جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں ایسے واقعات کی مثال نہیں ملتی ذوالفقار علی بھٹو بے نظیر بھٹو لیاقت علی خان کی شہادت اور نواز شریف کے ساتھ ہر قسم کی  زیادتیاں کی گئی لیکن کبھی بھی ملک کے خلاف نا فوج کے خلاف  کسی قسم کے پروپیگنڈے کا شکار ہونے کے بجائے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے سیاسی میدان میں رہے ۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے 14سال کی بغیر کسی گناہ کے سزا برداشت کی بے نظیر بھٹو کی شہادت کے موقع پر بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پاکستان سے محبت صرف اقتدار تک ہے اقتدار کھو جانے کے غم میں وہ پاکستان  کو ہر قسم کا نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگائی جائے اور ملک بھر میں خصوصی عدالتیں قائم کر کے تحریک انصاف کے خلاف چلنے والے مقدمات کو جلد از جلد چلا کر ان ملک دشمن عناصر کو عبرت ناک سزائیں دی جائیں

رزاق باجوا نے کہا کہ پی ٹی آئی کو فی الفور کالعدم قرار دیا جائے اور ان کے ارکان اسمبلی  کو سینٹ اور صوبائی اسمبلیوں سے نکال باہر کیا جائے اور ان کے الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کر دی جائے ۔

رزاق باجوا نے کہا کہ انقلاب لانے والے سو سو کی ٹولیوں میں نہیں ہوتے تحریک انصاف میں افغانی گروپ شامل ہو چکے ہیں جو ہر صورت پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے سپاہ سالار پاک فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ فوجی عدالتوں کا قیام جلدازجلد  وجود میں لایا جائے اور ملک دشمن عناصر کو گرفتار کرکے عبرت کا مقام بنا دیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

این آئی سی ایچ میں ڈاکٹر عمرانہ پل کا پچھلے آٹھ سالوں سے ڈیوٹی سے مبینہ غیر حاضر رہنے کا انکشاف

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ(این آئی سی ایچ) کے ملازم کی جانب سے ادارہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو جمع کروائی گئی درخواست میں انکشاف ہوا ہے کہ 2009 سے لے…
View Post

وزیر بلدیات سندھ کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افسران کی جانب سے بھتہ طلبی کے معاملہ کا سخت نوٹس

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی جانب سے رشوت/بھتہ طلب کرنے کے معاملہ کا وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے معاملے کا نوٹس لے لیا ڈی جی سندھ…
View Post

بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلئے منتخب بلدیاتی چیئرمینز کو معاونت فراہم کرینگے، ٹرانزیشن افسر فیض احمد شیخ

ضلع شرقی میں ربیع الاول میں جلوس ومحافل سمیت دیگر پروگرام میں بلدیاتی و انتظامی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے علمائے کرام وافسران کا ڈپٹی کمشنر ایسٹ الطاف احمد…
View Post

ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر ایس بی سی اے ڈیمالیشن اسکواڈ نے غیر قانونی پورشنز کو منہدم کردیا

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کی ہدایت پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف ڈسٹرکٹ میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اضافی منزلوں اور پورشنز کو…
View Post