رمضان المبارک میں ہیلتھ ورکرز کو رمضان پیکیج دیا جائے ، محمد نوید انور

Total
0
Shares

محمد نوید انور سیکریٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مہنگائی کی شرح روز بروز بڑھتی جارہی ہے جبکہ ملازمین کی تنخواہیں ہیلتھ رسک الاؤنس کی بندش کے بعد مزید کم ہوگئیں چوبیس گھنٹے ساتوں دن کام کرنے والے محکمہ صحت کے ملازمین مسائل سے دوچار ہیں ۔

نوید انور کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ورکرز کرونا سے پہلے بھی اور کرونا کے بعد بھی ہیلتھ رسک کے ساتھ ہی اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں جیسا کہ ماہ مبارک نزدیک ہے اور یقیناً مہنگائی مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے دوسری جانب ایک بار پھر کرونا کے مریضوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے آگاہ کیا کہ سندھ کے تمام ہیلتھ ورکرز چاہتے ہیں فل الوقت رمضان المبارک اسپیشل الاؤنس پچیس ہزار روپے کا اجراء کیا جائے کیوں کہ مہنگائی کا تناسب ملازم کے گریڈ یا پوسٹ کے حساب نھی کیا جاتا لہذا ایک معقول رقم تمام ہیلتھ ورکرز کو رمضان المبارک الاؤنس کی مد میں دیا جائے جس سے ملازمین کے چھوٹے چھوٹے مسائل حل ہو سکیں اور معاشی پریشانی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عبادت و مریضوں کی خدمت بہتر انداز میں ادا کرپائیں۔

جبکہ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں سیکریٹری صحت سید زولفقار علی شاہ صاحب کو درخواست جمع کروا دی گئی ہےہم امید کرتے ہیں کہ سندھ حکومت اور محکمہ صحت پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمین کے مسائل اور مطالبات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے ملازمین کے دل جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post