سعیدآباد پولیس کی کاروائی تین رکنی اسٹریٹ کرمنلز گینگ گرفتار

Total
0
Shares

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او سعید آباد مسرور احمد جتوئی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سعید آباد سب انسپکٹر شاکر حسین نے اسٹاف کے ہمراہ کامیاب کاروائی  اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او سعیدآباد پولیس اسٹیشن سب انسپکٹر شاکر حسین کے مطابق تینوں ملزمان کو موقع واردات سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کی شناخت علی رضا، اسد علی اور عامر کے ناموں سے ظاہر کی۔

گرفتار ملزمان ملزمان علی دوست نامی شھری سے موبائل فون اور کیش چھین کر فرار ہورہے تھے

ملزمان کے قبضے سے تین غیرقانونی پستول ، چھینا گیا موبائل فون و کیش اور ہنڈا موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا۔

ملزمان کے خلاف ڈکیتی و ناجائز اسلحہ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی سربراہی میں ضلع کیماڑی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post