حکومت سندھ ذخیرہ اندوزوں کی پشت پناہی کرکے عوام کا معاشی قتل عام کر رہی ہے، مصطفیٰ کمال

Total
0
Shares

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کی متعصب سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں آٹے کے مصنوعی بحران کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو روٹی کپڑا اور مکان دینے کے دعویدار حکمران اہلیان کراچی کو اذیت پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہے۔

حکومت کی ناقص اور متعصبانہ پالیسیوں کے باعث کراچی کی فلور ملز کو جو گندم فراہم کی جانی تھی وہ فراہم نہیں کی جارہی جسکی وجہ سے ناصرف کراچی میں گندم کا شدید بحران پیدا ہوچکا ہے بلکہ جو آٹا 100 روپے فی کلو ملنا چاہیے وہ آٹا اب 170 روپے فی کلو ہونے کی وجہ سے متوسط طبقے کی پہنچ سے بھی بہت دور ہوگیا ہے۔

فلور ملز اور آٹے کی چکیوں کیلئے گندم خریداری کے لیے پرمٹ لازمی قرار دے دینے سے کرپشن کا ایک اور راستہ کھول دیا گیا ہے، اب بند فلور ملز کو بھی کوٹہ فراہم کیا جائے گا، پیپلزپارٹی کی متعصب، نااہل اور کرپٹ حکومت سندھ ذخیرہ اندوزوں کی پشت پناہی کرکے عوام کا معاشی قتل عام کر رہی ہے۔ ایک جانب فلور ملز ایسوسی ایشن اس نئی پالیسی سے پریشان ہے دوسری جانب عوام کے چولھے ٹھنڈے ہو چکے ہیں۔سید مصطفیٰ کمال نے سندھ حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت عوامی قہر کو آواز نا دے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سمجھ لے کہ اہلیان کراچی کی برداشت جواب دے چکی ہے اور عوامی غیض و غضب کی ایک چنگاری انکے اقتدار کو تاراج کردے گی۔سید مصطفیٰ کمال نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ملک کو چلانے والے شہر کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کیا جائے۔ آٹے کے مصنوعی بحران کی ناصرف فوری تحقیقات کروائی جائے بلکہ قیمتوں پر کنٹرول، ناجائز منافع خوری و ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فلور مل اوونر ایسوسی ایشن کے نمائندگان کے ساتھ مل کر آٹے کے مصنوعی بحران کے پیچھے چھپے عناصر کو بےنقاب کرتے ہوئے آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرئے بصورت دیگر امن و امان کی صورتحال کی سنگینی کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post