ایس ایس پی کیماڑی پولیس فیضان علی کی پولیس کو سخت ہدایات جاری آرگنائز کرائم اور اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا

Total
0
Shares

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایات پر اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلع کیماڑی پولیس متحرک ہوگئی ضلع کیماڑی میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ منشیات، آرگنائز کرائم اور اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی

ضلع کیماڑی پولیس نے منشیات کی کھیپ بلوچستان سے کراچی ترسیل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا

نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی ضلع کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے چارج سنبھالتے ہی منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن اور کاروائیوں کا آغاز شروع کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلی کاروائی مین موچکو پولیس نے خفیہ اطلاع پر موچکو چیک پوسٹ پر رکشہ سے 20 عدد پیکٹ وزنی 22 کلو گرام چرس برآمدکرلیا۔رکشہ میں سوار دو مرد اور دو خواتین گرفتار کیاگیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت سفیر احمد، منظور احمد (رکشہ ڈرائیور)، شاہدہ اور عائشہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزمان کوئٹہ سے منشیات لے کر پسنجر بس کے ذریعے حب چوکی پہنچے، بعد ازاں حب چوکی سے رکشہ میں سوار ہو کر کراچی پہنچے تھے۔کاروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو سب انسپکٹر سید محمد عدنان نے چوکی انچارج موچکو ASI جہانگیر موسیٰ و اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی۔

دوسری کاروائی رات گئے تھانہ سائیٹ اے پولیس کی سائیٹ ایریا میں کامیاب آپریشن کیا ۔دوران کاروائی ناسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ پلاسٹک دانہ سے لوڈ ٹرک پکڑا گیا۔پکڑے گئے ٹرک سے 1100 عدد بورے وزنی 27500 کلو اسمگل شدہ پلاسٹک دانہ برآمد۔اسمگلنگ میں ملوث عامر اور نصیر نامی ملزمان کو گرفتار کرکے برآمدہ مال و گاڑی کو قبضہ پولیس میں لیا گیابرآمدہ مال و گاڑی کو ضابطے کی کارروائی کے بعد کسٹم کے حوالے کیا جائے گا۔

ایک اور کاروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ضلع کیماڑی پولیس نے دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے

تھانہ سعیدآباد کی حدود مین علاقہ گشت پر مامور پولیس پارٹی کا موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان سے KMC قبرستان کے پاس آمنا سامنا ہوا۔
ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی ،جوابی کارروائی میں پولیس پارٹی نے بہادری سے ملزمان کا مقابلہ کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت فرقان اور حیدر امین کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضہ سے دو عدد غیرقانونی پستول بمعہ زندہ و چلیدہ راؤنڈ، تین عدد موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا۔گرفتار زخمی ملزمان کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج و مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی پولیس فیضان علی کےمطابق بلوچستان سے کراچی منشیات کی ترسیل روکنے کے لئے ضلع کیماڑی پولیس کی ایک اور بڑی کاروائی کی گئی ۔دوران کاروائی بلوچستان اور کراچی سنگم پر قائم موچکو چیک پوسٹ پر بین الصوبائی لیڈی منشیات سپلائر گرفتار کیا گیا۔گرفتار بین الصوبائی لیڈی منشیات سپلائر کے قبضے سے دو کلو آئس برآمد۔ملزمہ کو خفیہ اطلاع پر پسنجر بس سے منشیات سمیت گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمہ کی شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسکے نیٹ ورک کے بابت تفتیش کی جا رہی ہے۔

ترجمان ضلع کیماڑی پولیس کے مطابق ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایات پر اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلع کیماڑی پولیس متحرک ہوچکی ہے ایک اور کاروائی میں27 ٹن سے زائد پلاسٹک دانہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام کردی گئی۔رات گئے تھانہ سائیٹ اے پولیس کی سائیٹ ایریا میں کامیاب کاروائی کرکے اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ پلاسٹک دانہ سے لوڈ ٹرک پکڑا۔ پولیس نے پکڑے گئے ٹرک سے 1100 عدد بورے وزنی 27500 کلو اسمگل شدہ پلاسٹک دانہ برآمد کرلیا۔ اسمگلنگ میں ملوث عامر اور نصیر نامی ملزمان کو گرفتار کرکے برآمدہ مال و گاڑی کو قبضہ پولیس میں لیا گیا۔برآمدہ مال و گاڑی کو ضابطے کی کارروائی کے بعد کسٹم کے حوالے کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post