تنخواہوں اور پینشن کی بروقت ادائیگی کے لئے کوشش کر رہے ہیں، محمد اشرف کی کے ڈی اے ملازمین کے وفود کو یقین دہانی

Total
0
Shares

ادارہ ترقیات کراچی میں احتجاج کا موسم، باہر سے آئے افسران کے خلاف سی بی اے کے جاری احتجاج نے ملازمین میں خدشات پیدا کر دیئے

ملازمین کے مختلف وفود کی کے ڈی اے لیبر یونین کے سرپرست اعلیٰ و عہدیداران سے ملاقات، محمد اشرف کی وفود کو مکمل تعاون اور جلد از جلد تنخواہوں اور پینشنز کی ادائیگی کے حوالے سے یقین دہانی کروائی

تفصیلات کے مطابق کے ڈی اے میں سندھ حکومت کی جانب سے بھیجے گئے افسران کی تعیناتی کے خلاف جاری احتجاج سے ملازمین میں گرانٹ و تنخواہوں میں تاخیر کے خدشات پیدا ہونا شروع ہوگئے ہیں

 ذرائع کے مطابق بدھ کے روز ملازمین کی بڑی تعداد نے وفود کی صورت میں کے ڈی اے لیبر یونین کے عہدیداران رائو محمد طارق ، محمد طارق فاروقی اور محمد اسلم صدیقی سے ملاقات کی اور احتجاج سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کیا

اس موقع پر کے ڈی اے لیبر یونین کے ڈی اے کے سرپرست اعلی محمد اشرف نے وفود کو گرانٹ کے جلد از جلد آنے اور جلد ہی تنخواہوں اور پینشنز ملنے کی یقین دہانی کروائی ۔

محمد اشرف کا کہنا تھا کہ ملازمین کے مسائل کا سدباب ہمیشہ اولین ترجیح رہا ہے اس ضمن میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے

سرپرست اعلیٰ کے ڈی اے لیبر یونین نے ملازمین کے وفود کو یقین دہانی کرائی کہ ہم متعلقہ افراد سے رابطے میں ہیں اور پوری کوشش ہے کہ بروقت مزید تاخیر کے بغیر تنخواہوں اور پینشنز کی ادائیگی کو ممکن بنایا جاسکے اسکے لئے کے ڈی اے لیبر یونین اپنا موثر کردار ادا کرر ہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post