گورنرہاﺅس میں رمضان المبارک کے پہلے 5 ایام میں 25 ہزار سے زائد افراد نے افطار کیاجس میں جامعات و مختلف مدارس کے طالب علم، سماجی تنظیموں کے بچے ،اسکاﺅٹس اور عام شہری شامل تھے ۔
افطار میں شرکت کرنے والوں کا گورنر سندھ نے خود استقبال کرتے ہیں۔گورنرہاﺅس میں بہت بڑی تعداد میں افطار کے انتظامات پر شرکاءنے اپنے اطمینان کا اظہار بھی کیا ۔
پانچویں دن این ای ڈی ، حبیب ، یو آئی ٹی ، کے آئی ای ٹی ، میٹر و پوائنٹ ، جامعہ عثمانیہ ، جامعہ حمادیہ کے طالب علموں ، دارلسکون اور کرن اسکول کے بچوں نے شرکت کی ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ تاریخی عمارت میں داخلہ مشکل ہوتا تھا ،آج افطار کررہے ہیں ، واقعی گورنرسندھ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔گورنرسندھ نے مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مخیر حضرات رمضان المبارک میں دل کھول کر مد د کریں،مہنگائی اور دیگر مسائل نے سفید پوش طبقہ کے لئے بھی مشکلات کھڑی کردی ہیںاوران مشکلات کو کم کرنے کے لئے صاحب ثروت افراد کو آگے آنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا مشکور ہوں جس نے افطار کرانے کی توفیق دی۔