پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کا اعلیٰ حکام سے ضلع وسطی میں خواتین ویکسینیٹرز سے بدسلوکی کے معاملہ پر نوٹس لینے کا مطالبہ

34

پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن  کے صدر حضرت کلام خان نے ضلع وسطی کراچی میں ویکسینیٹر افیفہ اور سیدہ ھدا سے بدسلوکی پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا احترام ہمارے مذہبی اعتبار سے بہت اہم ہے جبکہ پاکستان کا آئین و پاکستان پیپلز پارٹی کی عظیم ترین خاتون محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ نے خواتین کی عزت و احترام کو ہمیشہ اولین ترجیحات میں شمار کیا ہے،

ان کا کہنا تھا کہ ایسے میں افسران کا کاروائی سے گریز کرنا ایک سوالیہ نشان اور محکمہ صحت کے اداروں میں خواتین کے حوالے سے تشویش ناک صورتحال کا باعث بن رہا ہے

لہذا ایسے تمام افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے بصورت دیگر پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے تمام کارکنان اپنی بہنوں کے تحفظ کی غرض سے میدان میں اتر جائیں گے

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سےڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو منسٹر ہیلتھ، سیکریٹری ہیلتھ ذولفقار علی شاہ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ارشاد میمن، پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر سکندر علی میمن اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شاہ محمد شیخ سے اس معاملے پر فوری ایکشن لینے اور ایسے تمام افراد کو ایک مثالی سزا دینے کی درخواست کرتے ہیں۔

تاکہ آئندہ سے خواتین کی عزت و آبرو پر کوئی حرف نا آسکے اور خواتین محکمہ صحت کے اداروں میں پر سکوں ماحول کے ساتھ عزت و وقار سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے پائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.