کلک کے اشتراک سے نشتر پارک کو مثالی انداز میں بہتر بنائیں گے، سید شکیل احمد

Total
0
Shares

کلک اور ڈی ایم سی ایسٹ کے اشتراک سے نشتر پارک کی تعمیر وترقی کے حوالے سےایک آگاہی اور مشاورتی اجلاس نشتر پارک میں منعقد ہوا جس میں ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ، سید شکیل احمد، میونسپل کمشنر فہیم خان کے ساتھ کلک کے نمائندگان نے شرکت کی

کلک کی جانب سے شرکاء کو نشتر پارک کی تعمیروترقی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئ جس پر موجود شرکاء نے پروجیکٹ کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں اور کلک اور ڈی ایم سی ایسٹ کو پروجیکٹ سے قبل آراء حاصل کرنے پر سراہا

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ، سید شکیل احمد نے کہا کہ ضلع شرقی میں موجود نشتر پارک تاریخی اہمیت کا حامل ہے، سیاسی، سماجی اور مذہبی سرگرمیوں کا مرکز ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں اس کی شناخت ہے، کلک کے اشتراک سے نشتر پارک کو بہتر بنایا جارہا ہے، نشتر پارک کی بہتری سے قبل شہریوں کو مدعو کیا گیا ہے کہ وہ آئیں اور پروجیکٹ پر اپنی رائے دیں اور یہ بات خوش آئند ہے کہ موجود شرکاء نے پروجیکٹ پر اپنی آراء کا اظہار کرنے کے ساتھ اچھی تجاویز پیش کیں

انہوں نے کہا کہ عوامی آراء ہمیشہ مفید ثابت ہوتی ہیں، پروجیکٹ سے قبل اسی طرح تجاویز لی جائیں تو پروجیکٹ کی خامیاں دور کرنے میں مدد ملتی ہے اور پروجیکٹ میں رہنے والی کمی بھی دور ہو جاتی ہیں.

کلک کی جانب سے کسی بھی پروجیکٹ سے قبل آگاہی پروگرام کا انعقاد اچھا اقدام ہے.میونسپل کمشنر فہیم خان نے اس موقع پر کہا کہ ترقیاتی کاموں سے قبل آگاہی پروگرام کا انعقاد اچھا اقدام ہے، ضلع شرقی کی بہتری کیلئے کلک،ڈی ایم سی ایسٹ کے تعاون سے جو کام کر رہی ہے اس پرسندھ حکومت کے تعاون کے مشکور ہیں

اس موقع پر کلک کے نمائندگان، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے کلک کے فوکل پرسن عبدالغنی شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر ارشاد علی ودیگر موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post