ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی آفس میں کرائم و ایڈمنسٹریٹو میٹنگ کا انعقاد

33

کراچی(پریس ریلیز) ایس ایس پی انویسٹی گشن ڈسٹرکٹ کیماڑی آفس میں کرائم و ایڈمنسٹریٹو میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔میٹنگ میں DSP انویسٹی گیش صاحبان اور دفتری اسٹاف نے شرکت کی۔ ایس ایس پی انویسٹی گشن ڈسٹرکٹ کیماڑی لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید نے ڈسٹرکٹ کیماڑی میں درج قتل کے مقدمات کی تفتیش میں تمام تھانہ جات کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا۔اس ضمن میں تفتیشی خامیوں کی نشاندھی کرتے ہوئے ڈی ایس پی صاحبان کو ان کیس کی سپر ویژن کرنے اور تفتیشی افسران کی معاونت کے لیے ہدایات دی گئی۔ ایڈیشنل آئی جی صاحب کراچی کی دی گئی ہدایات کے مطابق  انوسٹی گیش صاحبان کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہفتہ میں 02 ریڈ بذات خود کرنے کا پابند کیا گیا۔ آئی جی صاحب کی پالیسی کے مطابق کسی بھی کیس میں سپریم کورٹ میں پیشی پر تفتیشی افسر کے ساتھ متعلقہ DSP انویسٹی گیش اور ہائی کورٹ میں متعلقہ SIO ہر صورت تفتیشی افسر کے ہمراہ موجود ہونگے نیز تمام عدالتوں میں پیشی کے متعلق ایک پروفارما ترتیب دیا گیا جس کےمطابق عدالتوں میں حاضری اور اس ضمن میں عدالتی احکامات کو مانیٹر کیا جائے گا۔ایس ایس پی انویسٹی گشن آفس میٹنگ میں کیس کے بروقت ڈسپوزل اور رپورٹ 173 کے ساتھ ساتھ PSRMS پر بروقت اندراج کو یقینی بنانے کے لئے سختی سے ہدایات دی گئی اور اس ضمن میں غفلت کے مرتکب تفتیشی افسران کو شو کاز نوٹسز کے اجراء کا حکم جاری کیا گیا ۔ایس پی انوسٹی گیش نےانویسٹی گیش ڈسٹرکٹ کیماڑی میں تعینات تمام تھانہ جات کی افرادی قوت کا جائزہ لیتے ہوئے کرائم ریشیو کے حساب سے تھانہ جات کو افرادی قوت/ تفتیشی افسران کی فراہمی کے احکامات جاری کیے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.