ایس ایچ او مدینہ کالونی نے ایس ایس پی کیماڑی کےاحکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا

112

گٹکا مافیا ڈون محمّد علی عرف سموں اور اور شہروز عرف منی کو منظم طریقے سے مدینہ تھانے کی حدود میں ایس ایچ مدینہ کالونی نے گٹکے ماوے کی ترسیل کا پروانہ جاری کردیا

سندھ کے عوام کو کینسر و موذی امراض سے بچانے کے لیے حکومت سندھ نے امتناع گٹکا ماوا ایکٹ 2019 پاس کیا تھا لیکن کیماڑی پولیس گٹکا ماوا مافیا کی سہولت کار بن گئی،بالا افسران کی نیک نامی پر سوالیہ نشان

کراچی (چیف کرائم رپورٹر عامر سواتی ) حکومت سندھ نے عوام کو کینسر و موذی امراض کا باعث بننے والے مضر صحت گٹکا ماوا کی روک تھام کے لیے امتناع گٹکا ماوا ایکٹ 2019 پاس کیا تھا اور فوری طورپرامتناع گٹکا ماوا ایکٹ کو نافذالعمل و فوری موثر بنانےکے لیے ہائی کورٹ آف سندھ کراچی نےسندھ پولیس کو سندھ رینجرز کی معاونت حاصل کرنے کے لیے بھی احکامات جاری کیے تھے

لیکن کراچی پولیس کے ایس ایچ مدینہ کالونی نے گٹکا ماوا مافیا کی سرپرستی شروع کردی اور بلدیہ ٹاؤن کی عوام کو کینسر و موذی امراض کا باعث بننے والے گٹکا ماوا مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے اورر مدینہ کالونی کی پولیس تاحال گٹکا ماوا ایکٹ پر عملدرآمد کرانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے

امتناع گٹکا ماوا ایکٹ 2019 ناقابل ضمانت جرم ہونے کی وجہ سے مدینہ کالونی کے ایس ایچ او نے گٹکا ماوا مافیا سے ہفتہ وار لاکھوں روپے بیٹ مقرر کردی اور گٹکا ماوا مافیا آئے روز بلدیہ ٹاؤن کی نوجوان نسل کو کینسر و موذی امراض میں مبتلا کرنے کے لیے بلاخوف و خطر اپنا گھناونا دھندا جاری رکھے ہوئے ہیں

بلدیہ کے علاقے ڈسٹرکٹ کیماڑی پی ایس مدینہ تھانے کی حدود میں گٹکا مافیا ڈون محمّد علی عرف سموں اور شہروز عرف منی کو ایس ایچ مدینہ کالونی نے گٹکے ماوے کی ترسیل کا پروانہ پچاس ہزار روپے ہفتے پرجاری کردیا ہے

محمّد علی عرف سموں اور شہروز عرف منی ڈسٹرکٹ کیماڑی تھانہ مدینہ کی حدود میں اپنا گٹکا ماوا گزشتہ تین سال سے متعلقہ پولیس کی سرپرستی میں چلا رہے ہیں

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری اچھی شہرت کے حامل اور انتہائی قابل افسر ہیں کراچی پولیس چیف،ڈی آئی جی ساوتھ اور ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے گٹکا ماوا مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات موجود ہونے کے باوجود بھی بالا افسران کے حکم کو ایس ایچ او مدینہ کالونی نے پس پشت ڈال دیا ہے

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری اپنے کسی بھروسہ مند افسر سے انکوائری کرالیں یا انٹیلیجنس برانچ کے ذریعے معلومات لے لیں گٹکا ماوا مافیا محمّد علی عرف سموں اور شہروز عرف منی نامی کریمنلز کی سرپرستی میں تھانہ مدینہ کالونی کے ایس ایچ او کا نام سرفہرست آئے گا

ڈی آئی جی ساوتھ اور ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی نوجوان نسل کو کینسر و موذی امراض میں مبتلا کرنے والے گٹکا ماوا مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پرمتعلقہ پولیس کو کارروائی کے احکامات جاری کرنے چاہیئے اور بعد از انکوائری پولیس ڈیپارٹمنٹ کو بدنام کرنے والے و جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے والے کرپٹ عناصر کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کرنی چاہیے

Leave A Reply

Your email address will not be published.