جناح ٹاؤن کو ترقیاتی لحاظ سے بہترین ٹاؤن بنائیں گے، چیئرمین رضوان عبدالسمیع
جناح ٹاؤن کونسل کا بجٹ اجلاس چیئرمین عبدالسمیع کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ٹاؤن کونسل میں2023-24کیلئے 86 کروڑ 12 لاکھ روپے کا متوازن بجٹ پیش کیا گیا جس کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے ۔
متوازن بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ 86 کروڑ 12 لاکھ روپے لگایا گیا ہے جس میں ترقیاتی مصارف کے لیے 14 کروڑ 57 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں
جبکہ غیرترقیاتی مصارف کے لیے 71 کروڑ 55 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں
اس موقع پر چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع نے کہا کہ ابھی یہ ہمارا پہلا بجٹ ہے جسے آج پیش کیا گیا ہے مزید بہتر بنائیں گے جس میں ترقیاتی مصارف میں اضافہ کیا جائے گا ہماری اولین کوشش ہے کہ جناح ٹاؤن کو ترقیاتی لحاظ سے سہولیات سے آراستہ ٹاؤن بنانا ہماری کوشش ہوگی کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر جناح ٹاؤن کے مکینوں کی خدمت کے لیے مل کر کام کیا جائے
ہماری اولین ترجیحات ہیں کہ جناح ٹاؤن کے مکینوں کو ایسا ٹاؤن مہیا کیا جائے جہاں میونسپل سروسز کے لیے در در بھٹکنا نہ پڑے
اجلاس میں وائس چیئرمین جناح ٹاؤن حامد نواز خان ، میونسپل کمشنر دریا خان پتافی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی