ضلع کیماڑی تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس کی بڑی کامیاب کاروائی۔

71

انتہائی سرگرم موٹرسائیکل لفٹنگ گینگ کا سرغنہ گلشن غازی اتحاد ٹاؤن سے گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

مختلف علاقوں سے چوری کی گئیں موٹرسائیکلوں کے 29 عدد چیچس اور بڑی تعداد میں موٹرسائیکلز کا اسپئیر پارٹ برآمد۔ فدا حسین جانوری۔

ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن غلام رسول ارباب کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کئی روز کی ریکی کے بعد مذکورہ گروہ کا سراغ لگایا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

دوران کاروائی گینگ کے سرغنہ ایوب ولد سعید الرحمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم کا ساتھی بنام ضیاالرحمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔ فدا حسین جانوری۔

گروہ میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم نے سینکڑوں موٹرسائیکلوں کی چوری و انکا اسپئیر پارٹ فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔ فدا حسین جانوری۔

ملزم نے چوری کی گئیں موٹرسائیکلوں کا سامان کھول کر انکے چیچس قبرستان، کچرا کنڈیوں و دیگر ویران مقامات پر پھینکنے کا انکشاف کیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

ملزم کے گھر سے برآمدہ 8 چیچس کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا جنکی سرقیدگی کے مقدمات تھانہ اتحاد ٹاؤن، مدینہ کالونی، مومن آباد، پیر آباد اور گلبرگ میں درج ہیں جبکہ بقیہ 21 چیچس کا ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔ فدا حسین جانوری۔

مذکورہ گروہ سے منسلک اسپئیر پارٹس کے دکانداروں و کباڑ خانوں سے متعلق بھی تفتیش کی جارہی ہے جو کہ ان سے سامان کی خریداری کرتے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.