کارکنان پر امن رہ کر یوم سیاہ منائیں، سردار عبد الرحیم

29

گرینڈ ڈیموکریٹس الائنس نے پاکستان کی تاریخ کے بدترین اور فراڈ الیکشن کے خلاف اپنی تحریک کو مزید تیز کردیا, سندھ بھر میں آج 27 فروری کے یوم سیاہ کو کامیاب بنانے کے لیے جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کارکنوں کو ھدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنا احتجاج ہمیشہ کی طرح انتہائی پرامن رکھنا ہے لیکن کسی نے بلاوجہ رکاوٹیں ڈالیں تو پھر وہیں دھرنا دے دینا ہے۔

سردار رحیم نے کہا ہم کسی صورت پولیس گردی برداشت نہیں کریں گے اگر ہمارے پرامن مظاہرین باالخصوص خواتین کو پریشان کرنے کی کوشش کی تو پھر گزشتہ روز کو تو کراچی کی شاہراہیں بند ہوئی تھیں اب پورا سندھ بند ہوجائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے ایک بھی کارکن کو گرفتار نہیں ہونے دیں گے کیونکہ ہمارا احتجاج کا آئینی اور قانونی حق ہے اور ہمارا احتجاج پرامن ہوگا اب بہت ظلم ہوگیا ہم زرداری لیگ کے کسی بھی اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں الیکشن کے بجائے بوگس اور فراڈ الیکشن کو ہم کسی صورت تسلیم نہیں کرسکتے اب ہماری تحریک دوبارہ انتخابات کے اعلان پر ہی جاکر بریک لگائے گی کراچی سمیت سندھ بھر میں ہماری تحریک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے سوا تمام سیاسی جماعتیں جی ڈی اے کے پلیٹ فارم پر جمع ہو چکی ہیں۔ ان سب کا ایک ہی نعرہ ہے کہ “الیکشن دوبارہ ہو”۔

جی ڈی اے نے منگل کو کراچی سمیت سندھ بھر میں اپنے تمام تنظیمی دفاتر پر سیاہ پرچم لہرانے کا اعلان کررکھا ہے۔

کارکن بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کے پریس کلبوں کے سامنے مظاہرے کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.