ہیلتھ ورکنگ کمیٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید مسرور احسن کی سالگرہ منائی گئی
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے صدر سینیٹر استاد مسرور احسن کی رہائش گاہ پر ہیلتھ ورکنگ کمیٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سید مسرور احسن صاحب کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
جس میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ذمہ داران و کارکنان کے ساتھ ساتھ ہیلتھ ورکنگ کمیٹی کے انچارج عمران بلوچ، سید ارشاد علی،محمد نوید انور، ظہیر قریشی و ایاز دانش محمود، سجاد گوپانگ، عبدالباسط، جہانزیب علی خان شامل تھے۔
بعد اذاں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے اسپتالوں، مریضوں اور ملازمین کے مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا
جس پر کمیٹی ممبران کو تمام مسائل حل کرنے کی ہدایات دی گئیں اور کہا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کے لئے ہر لمحہ کوشاں ہے آپ سب نے ادارے کی بہتری اور خاص طور پر مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔