ایڈمنسٹریٹر بلدیہ جنوبی حماد خان کی نو منتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو مبارکباد
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ جنوبی حماد این ڈی خان نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے نو منتخب میئر مرتضی وہاب،ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد سمیت تمام ارکان کو مبارکباد پیش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ مرتضی وہاب ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حیثیت سے بھی شہرکی خدمت کا کام انجام دے چکے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر حماد این ڈی خان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپکی قیادت میں کراچی شہر تعمیر و ترقی کی نئی راہ پہ گامزن ہو گااور کراچی کے شہری مثبت تبدیلی محسوس کریں گے