لانڈھی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میں غیر حاضر اور گھوسٹ ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ،چیئرمین عبدالجمیل خان

34

چیئرمین لانڈھی ٹاون میونسپل کارپوریشن عبدالجمیل خان اور وائس چیئرمین محمد عمران کا لانڈھی ٹاؤن کے افسران سے تعارفی میٹنگ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افسران و ملازمین کی جانب سے وقت کی پابندی کو لازمی یقینی بنایا جائے جو افسر یا ملازم دفتری اوقات کی پابندی نہیں کرے گا اس کے خلاف ایکشن بھی لیا جائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی ادارے کی کامیابی اس وقت ہی بہترین طریقے سے ممکن ہے جب اس کےمتعلقہ ذمہ داران و ملازمین اس کی ترقی میں اپنا حصہ محنت و ایمانداری سے ڈالتے ہیں ورنہ نوکری اور وقت تو گذر ہی جاتا ہے لیکن نوکری محنت سے کرنے میں اور نوکری کا وقت گذارنے میں بڑا فرق ہےمحنت سے کی گئی نوکری کرنے والاریٹائرمنٹ کے بعد بھی پرسکون زندگی گذراتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ یہ جو تنخواہ اسکو ملتی ہے اس کا بھی حساب اسکو رب کے سامنے دینا ہے کہ کس طرح اس نے اپنی نوکری کی اور کس طرح اس نے 8گھنٹے کی نوکری کو حلال طریقے سے کام کر کے انجام دیا۔

چیئرمین لانڈھی ٹاؤن نے مزید کہا کہ تمام ملازمین اپنی حاضری کو یقینی بنائیں بائیو میڑک مشین کو لانڈھی ٹاون کے مرکزی دفتر میں لگایا جائے۔

چیئرمین نے آگاہ کیا کہ غیر حاضر اور گھوسٹ ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی جبکہ انہوں نے اس موقع پر ہدایات دی کہ تمام محکمے اپنے اپنے ملازمین کی فہرست بمعہ ان کوائف و تعداد کے ضرور فراہم کریں،آمدنی کے ذرائع بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے اور سب مل کر لانڈھی ٹاون کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ بلا تفریق ہر اس شخص کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں جو لانڈھی ٹاون کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار مثبت طریقے سے ادا کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.