بلدیاتی اداروں میں میڈیاہاؤسز کے واجبات کلئیرنہ ہونے پرلوکل گورنمنٹ جرنلٹس کمیٹی کے یو جے کا اظہار تشویش

29

لوکل گورنمنٹ جرنلٹس کمیٹی(ایل جی جے سی)نے میڈیا ہائوسز کے لئے محکمہ بلدیات سے فوری منجمند اکائونٹس بحال کرنے کامطالبہ کیا ہے

بلدیاتی اداروں میں میڈیاہائوسز کے واجبات کلئیرنہ ہونے پرلوکل گورنمنٹ جرنلٹس کمیٹی (کراچی یونین آف جرنلٹس) کا اظہار تشویش، انچارج کمیٹی سیدمحبوب احمدچشتی سینئراراکین زاہدفخری،لبنیٰ ذیشان نے وزیر بلدیات سندھ سیدناصر حسین شاہ سے گزارش کی ہے کہ میڈیا ہائوسز کے بل ادا کرنے کے لیئے فوری احکامات صادر کریں کے ایم سی اور ڈی ایم سیز پر بھاری رقم میڈیا ہائوسز کو واجب الادا ہے

عیدالضحیٰ نزدیک ہے، میڈیا ہائوسز کے واجبات کلئیر کرنے کیلئے افسران کو احکامات دئیے جائیں اراکین نے کہاکہ میڈیا ہائوسز پہلے ہی مالی مشکلات کا شکار ہیں صحافیوں کی تنخواہوں کا دارومدار اشتہارات پر ہوتا ہے وزیر بلدیات سندھ سیدناصر حسین شاہ سے گزارش ہے کہ وہ میڈیا ہائوسز کے بل ادا کرنے کے فوری احکامات صادر کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.