سی آر اے کی صحافی کو زدو کوب کرنے کی سخت مذمت

Total
0
Shares

پبلک ٹی وی کے کرائم رپورٹر اور رکن سی آر اے اورنگزیب جبار کے ساتھ عیسیٰ نگری کے قریب سفید رنگ کی مشتبہ پولیس موبائل میں سوار اہلکاروں کی جانب سے زدو کوب کیے جانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دئیے جانے کے واقعے کی سی آر اے بھرپور الفاظ میں مزمت کرتی ہے ۔

مزکورہ سفید رنگ کی مشتبہ موبائل میں سوار اہلکاروں نے خود کو اسپیشل برانچ کا ظاہر کیا تھا ۔

واقعے کے فوری بعد صدر سی آر اے کاشف ہاشمی اورنگزیب جبار اور ندیم آرائیں کے ہمراہ تھانے پہنچے اور واقعے کی مکمل تفصیلات سے متعلقہ پولیس افسر کو آگاہ کیا۔

سی آر اے کے رابطہ کرنے پر اعلیٰ افسران کی جانب سے معاملے کی مکمل جانچ کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔

کرائم رپورٹرز ایسوسی اپنے ممبر کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے ،صحافی کی جانب سے سوال کیے جانے پر جواب دینے کے بجائے اسے زد و کوب کرنا اغواء کرنے کی کوشش کرنے کے ساتھ ساتھ جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا آزادی صحافت پر حملے کے مترادف ہے ۔

سفید رنگ کی مشتبہ پولیس موبائل میں موجود سادہ لباس اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کی جائیں انکے محمکے کے بارے میں فوری جانچ کی جائے اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر کرائم رپورٹرز ایسوسی سخت احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

این آئی سی ایچ میں ڈاکٹر عمرانہ پل کا پچھلے آٹھ سالوں سے ڈیوٹی سے مبینہ غیر حاضر رہنے کا انکشاف

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ(این آئی سی ایچ) کے ملازم کی جانب سے ادارہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو جمع کروائی گئی درخواست میں انکشاف ہوا ہے کہ 2009 سے لے…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post