کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے کا ادارہ ترقیات کراچی میں دیگر اداروں کے افسران کو اْن کے متعلقہ اداروں میں واپس بھیجنے پر اظہار اطمینان

19

کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے نے دیگر اداروں سے آنے والے افسران کی پوسٹنگ کے سلسلے میں سوک سینٹر بلڈنگ میں مورخہ 05 جون 2023 کوایک بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

 ایمپلائز یونین کے احتجاج کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ جناب سید ناصر حسین شاہ نے فوری طور پر دو افسران کو اْن کے متعلقہ اداروں میں واپس بھیج دیا جس پرکے ڈی اے ایمپلائز یونین کے چیئرمین محمد عبدالمعروف، جنرل سیکرٹری قمر عباس، صدر ندیم کھوکھر، ممبر کمیٹی ذیشان ملک اوراراکین یونین کمیٹی نے وزیر بلدیات سندھ جناب سید ناصر حسین شاہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کے ڈی اے ایمپلائز یونی کے جائز موقف/ مطالبہ پر فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے اْن افسران کو اْن کے متعلقہ اداروں میں واپس بھیجنے کے احکامات جاری کئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.