متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کی کاوشوں سے واٹر بورڈ آؤٹ اسٹیشن ملازمین کے میڈیکل کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا

17

متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کے چیئرمین ارشاد خان ،صدر عبدالقیوم، نائب صدر انور حبیب، ڈپٹی جنرل سیکرٹری وسیم ابراہیم، جوائنٹ سیکریٹری مظہر اقبال، محمد اقبال، اکبر بھٹو اسپورٹس پرسنٹ میڈیکل شکیل بھائی آؤٹ اسٹیشن کے ذمہ داران نے پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹرز کے ساتھ باقاعدہ ڈسپنسری کا انتظام کر دیا ۔

ہفتے میں تین دن آؤٹ اسٹیشن کے ایمپلائی اس ڈسپنسری سے مستفید ہونگے اور وہیں پر ایمر جنسی میڈیسن بھی دستیاب ہوگی۔

متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کے چیئرمین ارشاد خان نے کہا انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد قریب میں جو ہسپتال ہے اس کو بھی پینل پر لے لیا جائے گا اور اس ڈسپنسری کو آنے والے دنوں میں مینٹٹرنٹی ہوم میں تبدیل کر دیا جائے گا

ان کا کہنا تھا کہ متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے خدمت پر یقین رکھتی ہے انشاء اللہ تعالی آنے والے دنوں میں ملازمین کو بہتر سے بہتر خدمات پیش کرنے میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے ۔

اس موقع پر پیپلز لیبر یونین آؤٹ اسٹیشن کے چیئرمین معشوق علی نے سندھی روایت کے مطابق متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کے چیئرمین ارشاد خان بھائی عبدالقیوم بھائی اور ان کے وفد میں جانے والے تمام ذمہ داران کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.