متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کراچی حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے ناقص انتظامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہر میں جگہ جگہ آلائشوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور انتظامیہ کہیں نظر نہیں آرہی جبکہ گندی اور تعفن سے شہریوں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے اور شہریوں کا آلائشوں کے تعفن سے بُرا حال ہے اور دھاندلی سے بننے والے میئر غائب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے پہلے ہی شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا تھا اب کچرے کا ڈھیر بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حقیقی عوامی نمائندے کے بجائے شہر سے کچھ فیصد ووٹ لینے والی جماعت کو میئر شپ دینے کا نتیجہ کراچی کے عوام بھگت رہے ہیں۔