کرائم رپورٹر ایسوی ایشن کا ساتواں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صدر کاشف ہاشمی نائب صدر محمد سلمان سیکرٹری ریحان چشتی خازن رجب علی انفارمیشن سیکرٹری عاطف رضا ممبرز گورننگ باڈی عبدالرحمان فاروقی اکرم قریشی اظفر وقاص فیضان جلیس اسد علی اور محمد بلال نے شرکت کی۔
اجلاس کا اغاز تلاوت قران پاک سے ہوا اجلاس کے اہم ایجنڈے میں اسکروٹنی کے معاملات زیر غور آئے جس میں اکثریت رائے معاملے کو حتمی شکل دی گئی۔
اجلاس میں صحافیوں کے ساتھ ہونے والی وارداتوں اور اس کے نتیجے میں اب تک کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا جس میں اراکین نے پولیس کی کارکردگی مایوس کن قرار دی اور اس،حوالے سے سخت موقف احتیار کرنے پر زور دیا اور مستقبل میں کیے جانے والے اقدامات کی منصوبہ بندی کی گئی۔
ملاقات کے اخر میں حج کی سعادت حاصل کر کے آنے والے رکن اکرم قریشی اور طاہر عباسی کو پھولوں کا ہار پہنایا گیا