چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن سہراب گوٹھ لالہ عبدالرحیم کا نالہ صفائی و دیگر بلدیاتی امور کا معائنہ
چیئرمین سہراب گوٹھ ٹاؤن لالہ عبدالرحیم نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کا مشن لے کر میدان میں اترے ہیں اور اسی کو سامنے رکھتے ہوئے بلدیاتی مسائل کے حل کو یقینی بنا رہے ہیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر امتیاز مگسی ودیگر کے ہمراہ سکھیہ گوٹھ، ایوب گوٹھ اور احسن آباد میں نالہ صفائ ودیگر بلدیاتی کاموں کا معائنہ کرنے کے دوران کیا
انہوں نے کہا کہ نالہ صفائی کے کام تواتر کے ساتھ ہوتے رہنے چاہیئں تاکہ عین برسات کے موقع پر نالہ صفائی کے کاموں سے بچا جاسکے
سہراب گوٹھ ٹاؤن میں موجود بلدیاتی مسائل کو دور کرنے کیلئے دورے کرکے ازخود صورتحال کا معائنہ کر رہے ہیں اور جہاں تک ممکن ہو رہا ہے کاموں کی انجام دہی کو بھی یقینی بنا رہے ہیں مرحلہ وار سہراب گوٹھ کے بلدیاتی مسائل دور کر کے اسے شہر کا مثالی ٹاؤن بنائیں گے