عوام کی توقعات کے مطابق مسائل کو حل کرنے کے عزم پر عمل پیرا ہیں، سلمان عبداللہ مراد ڈپٹی میئر کراچی

29

پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کی تحت تمام علاقوں میں مساوی بنیاد پر کام کرایا جارہا ہے انشاء اللہ اس روش پر چلتے ہوئے ترقیاتی انقلاب لائیں گے ہم نے چارج سنبھالتے ہی جو عزم کیا تھا کہ مسائل کو حل کرینگے عوام کی توقعات کے عین مطابق اس پر عمل پیرا ہیں رکن کونسل مسائل کی نشان دہی کرتے ہیں پہلے اس سائٹ پر جا کر کام کی نوعیت کا اندازہ لگایا جاتا ہے پھرکام شروع کرایا جاتا ہے اس طرح کی پلاننگ شاید ہی کسی نے کی ہو

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی مئیر سلمان عبد اللہ مراد نے چئیرمین ابراھیم حیدری ٹاون نظیر احمد بھٹو کہ ہمراہ رزاق آباد میں سیوریج لائن اینڈ فراہمی آب کی لائن کے مرمت کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر وائس چئیرمین محمد رفیق جت ،ارکین کونسل سردار اختر یوسف عارفانی،نعیم عباسی ودیگر افسران بھی موجود تھے۔

ٹاون چئیرمین نظیر احمد بھٹو نے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے تمام اراکین کونسل ایک خاندان کی طرح کام کررہے ہیں کام چھوٹا ہو یا بڑا ہونا ضرور چایئے بہترین حکمت عملی سے ابراھیم حیدری ٹاون کو مثالی بنانے کے لئے سرگرداں ہیں جس کے نتائج نمودار ہونا شروع ہوگئے ہیں اہلیان کو وہ سہولیات دینگے جس کا خواب محترمہ شہید رانی نے دیکھا تھا

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو عوام کی خدمت کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا بڑے بڑے نام پیپلزپارٹی کو ختم کرنے آئے اور چلے گئے آج ان لوگوں کا کوئی نام لیوا بھی نہیں لیکن پیپلز پارٹی آج بھی اس عزم اور ولولے سے قائم دائم ہے جیسا قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو میں بنیاد کے وقت تھا ہم نے جووعدہ ہے اس کو سچ کر کے دیکھائے گے خدمت کا درس قائدین سے ملا ہے جس پر کسی قسم کا کمپرو مائز کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا عوام کی خدمت کے لئے منتخب ہوئے ہیں جو ہر انداز میں جاری رہے گی بڑے بڑے دعوؤں کے بجائے کام کر کے اپنے عزم کا اظہار کررہے ہیں بہترین ٹیم کے ساتھ عوام کے مسائل حل کر کے سکون قلب مل رہا ہے جس میں روزانہ کی بنیاد میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے آگاہ کیا کہ  دائرہ آمدن مختصر ہونے کے باوجود کسی بھی امور کو متاثر نہیں کیا ہماری حکمت عملی سے متاثر ہوکر کئی اضلاع نے اپنے طریقے کار کو ہمارے انداز میں رنگ لیا ہے جو ہماری کامیابی کا زندہ جاوید ثبوت ہیں اہلیان کو کبھی پہلے نہ مایوس کیا تھا نہ آئندہ کرینگے صرف دعوؤں میں نہیں عملی کام کر کے دیکھائے گئے جس کی گواہ عوام خود ہوگی پیپلز پارٹی کی قیادت اہلیان کو ان کی ضروریات کے عین مطابق سہولیات کی فراہمی کرینگے

Leave A Reply

Your email address will not be published.