درخشاں تھانے اور ایکسائز پولیس کی مبینہ سرپرستی خیابان مسلم میں وائن شاپ سے 24 گھنٹے شہر بھر میں سپلائی جاری

24

 کراچی:درخشاں تھانےاور ایکساٸز پولیس کی مبینہ سرپرستی ، خیابان مسلم پر واقع واٸن شاپ سے24 گھنٹے سرعام شہر بھر میں شراب کی سپلائی جاری ہے۔

خیابان مسلم کے رہاشی شراب کی قطار کی صورت میں فروخت سے سخت اذیت میں مبتلا ۔

اسلامی تہوار پر شہر بھر میں واٸن شاپس بند ہونے کی وجہ سے شہر بھر کے تمام شرابی خیابان مسلم پرموجود واٸن شاپ کارخ کرتے ہیں۔

مزکورہ واٸن شاپ کے مالک کی جانب سے ایکساٸز قوانین کی بھی دھجیاں بکھیر دی گٸ ہے۔

سندھ سرکار کی جانب سےشہر بھر میں موجود واٸن شاپس کو جمعہ اور دیگر اسلامی تہوار پر بند کرنے کے احکامات جاری کٸے گٸے ہیں۔

تاہم درخشاں پولیس اور ایکساٸز پولیس کی جانب سے مبینہ ہفتہ لاکھوں روپے رشوت وصولی کے عیوض خیابان مسلم پر واقع واٸن شاپس کے خلاف کارواٸ کرنے کے بجاٸے مکمل تحفظ فراہم کیا جارہا ہے ۔

خیابان مسلم پر موجود واٸن شاپ کاٹھیکیدار با اثر ہونے کے باعث عرصہ دراز سے سال کے ,12ماہ کھلے عام بلیک میں شراب فروخت کرتا ہے۔

باوثوق ذراٸع کے مطابق خیابان مسلم پر موجود واٸن شاپ کا ٹھیکیدار اور اس کے کارندے عام دنوں میں بھی درخشاں پولیس اور ایکساٸز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے بعض افسران کی سرپرستی میں شہر بھر میں 24گھنٹے شراب سپلاٸ کرتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.