سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران نے سسٹم کے نام پر نیا سسٹم متعارف کروادیا

33

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران نے سسٹم کے نام پر نیا سسٹم متعارف کروادیا غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈرز سے رشوت وصولی کے لٸے بلڈرز کی ساٸٹ پر لوکل پرچی دی جانے لگی ۔

لوکل پرچی پر بلڈنگ انسپکٹر کا فون نمبر اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا لوگوں پرنٹ ہوتا ہے ۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات پر پرچی دی جاتی ہے اور پیغام دیا جاتا ہے کہ اس نمبر پر رابطہ کر لیا جاٸے نہیں تو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارواٸ کی جاٸے۔

جس نے رابطہ کرلیا اس سے سسٹم وصولی کے بعد غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دے دی جاتی ہے۔اور جو رابطہ نہیں کرتا اس کی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے ڈیجیٹل نیوز پاکستان کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کورنگی ٹاٸون کے بلڈنگ انسپکٹر خرم ظہور کی لوکل پرچی موصول ہوٸ ہے

جبکہ بلڈنگ انسپکٹر کورنگی ٹاٸون خرم ظہور نے اس غیرقانونی تعمیرات کے 2 لاکھ روپے رشوت وصول کرکے غیرقانونی تعمیرات کی کھلی چھوٹ دیدی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.