رہنما پاکستان پیپلز پارٹی رزاق باجوا کا نوابشاہ ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

35

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رزاق باجوا نے نوابشاہ ٹرین حادثے پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے 30 سے زیادہ اموت اور 200 سے زیادہ زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ٹرین حادثے کی اعلی سطح تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

رزاق باجوا نے کہا ہے کہ جہاز اور ٹرینوں کے سب سے زیادہ حادثات پاکستان میں ہی کیوں ہو رہے ہیں انہوں نے پی ڈی ایم حکومت اور وزیراعظم شہباز شریف وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹرین حادث میں خصوصی دلچسپی لینے کی بھی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ آخر کیا وجہ ہے پاکستان میں حادثات کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرینوں اور جہازوں کی پائلیٹوں اور ڈرائیوروں کی دوبارہ ٹریننگ کی ضرورت ہے ملک کی ہر چیز تباہ برباد کر دی گئی ہے کوئی ادارہ اپنی جگہ پہ کام نہیں کر رہا رزاق باجوا نے کہا کہ عمران خان کا چار سالے دور جو سیاہ دور تھا اس کا خاتمہ تو ہو گیا ہے لیکن اس کی باقیات اج بھی اداروں میں موجود ہے انہوں نے حکومت سے حادثے میں وفات پانے والوں کے لیے فیقا سے ایک کروڑ اور زخمیوں کے لیے 10 لاکھ معاوضے کا بھی مطالبہ کیا۔

رزاق باجوا نے کہا ہے روز روز حادث کی وجہ سے لوگوں نے جہازوں میں سفر کرنے سے خوفزدہ تو تھے ہی ائے دن ٹرینوں کے حادثات کی وجہ سے بھی عوام بے حد پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ جس قدر حادثات اور واقعات پاکستان میں ہو رہے ہیں اس کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی ۔

انہوں نے کہا تحقیقات میں اگر ریلوے ملازمین کی غلطی ثابت ہو جائے تو انہیں قرار واقعی سزا دے کر نوکریوں سے برطرف کر دینا چاہیے ۔

انہوں نے حادثے میں وفات پانے والوں کے اہل خانہ اور زخمیوں کے اہل خانہ سے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.