ڈپٹی کمشنر جنوبی منظور کنرانی نے چوتھی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

40

ڈپٹی کمشنر جنوبی منظور احمد کنرانی نے سی ایم ایس اسکول اولڈ حاجی کیمپ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر سال 2023 کی چوتھی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جنوبی نے اسکول کا دورہ بھی کیا 7 اگست سے 13 اگست تک پولیو مہم چلائی جا رہی ہے، سندھ حکومت کا ٹارگٹ ہے کہ ضلع جنوبی میں 2لاکھ 51ہزار 602 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی منظور احمد کنرانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میڈیا مثبت طریقے سے پولیو مہم کی تشہیر کرے،میڈیا والدین کو قائل کرنے میں سندھ حکومت کی مدد کرے تاکہ پولیو سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی نے کہا کہ والدین کے بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ پولیو کے قطرے پلانے میں سندھ حکومت کا ساتھ دیں تاکہ زندگی بھر کے لیے پولیو وائرس سے بچوں کو محفوظ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے روزانہ کے بنیاد پر میٹنگز کا انعقاد کرے، اس بات کو یقینی بنائے کہ پولیو مہم کے دوران آنے والی مشکلات کو بروقت مناسب انداز میں حل کیا جاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.