چیئرمین سہراب گوٹھ لالہ عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سہراب گوٹھ ٹاؤن کو ہر قسم کے نشے سے پاک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں خصوص طور گٹکا و مین پوری مافیا کے خلاف متعلقہ محکمے کے ساتھ ملکر قانونی اقدامات کر رہے ہیں، اس سلسلے میں ایک اطلاع پر گلشنِ معمار موڑ و احسن آباد میں کاروائی کرتے ہوئے ایک نرسری سے ہزاروں کلو گٹکا مین پوری قبضے میں لیکر اس میں ملوث افراد کو سائیٹ سپرہائی وے پولیس کے حوالے کیاگیا ہے۔
چیئرمین ٹاؤن لالا عبدالرحیم نے مزید کہاکہ مبینہ طور پر ایک سیاسی جماعت کی ایماء پر86 گٹکا مین پوری کے کیبن چل رہے ہیں جنہوں نے سہراب گوٹھ ٹاؤن میں یہ زہر پھیلا دیا ہے
چیئرمین سہراب گوٹھ ٹاؤن لالہ عبدالرحیم نے ان خیالات کا اظہار مذکورہ جگہ پر کاروائی کے دوران کیا
انہوں نے اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل کی کہ وہ گٹکا مین پوری مافیا کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف بھی سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائیں
انہوں نے کہا کہ ایک اطلاع کے مطابق سہراب گوٹھ ٹاؤن میں ماہانہ 7.5 کروڑ کا گٹکا مین پوری کا غیر قانونی کام ہو رہا ہے اس میں نرسری والوں کے خلاف بھی سخت تادیبی کاروائی ہوئی چاہئے جو ایک طرف تو زہر پھیلا رہے ہیں اور دوسری طرف چوروں اور ڈکیتوں کی سرپرستی کر رہے ہیں