چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیر زراعت منظور وسان کی ملاقات
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیر زراعت سندھ منظور وسان کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سابق وزیر زراعت سندھ منظور وسان نے اپنی دو سالہ کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں گندم کی امدادی قیمت کو 1800 سے چار ہزار روپے فی من تک بڑھائی جبکہ گندم کی امدادی قیمتوں میں اضافے کے بعد فصل 29 ملین ٹن سے 39 ملین ٹن زیادہ ہوگئی
انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ گنے کی امدادی قیمت 202 روپے تھی جو 425 روپے فی من تک بڑھائی گئی،سیلاب سے متاثرہ 25 ایکڑ تک زرعی زمین کے مالک چھوٹے کسانوں کو پانچ ہزار روپے فی ایکڑ دئیے
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو منظور وسان نے بریفنگ میں بتایا کہ سندھ حکومت کی اسکیم کے تحت ساڑھے بارہ ایکڑ تک زمین رکھنے والے چھوٹے کسانوں کو کھاد اور بیج کی مد میں ساٹھ ہزار روپے دئیے جارہے ہیں، زراعت میں کام آنے والی مختلف مشینری سبسڈی کے ساتھ کسانوں کو دی
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے منظور وسان کے ہمراہ ان کےصاحبزادے بیرسٹر ہالار خان وسان نے بھی ملاقات کی۔