زبانی جمع خرچ کرنے کے بجائے ٹھوس اقدامات کئے جائیں، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی

23

ادارہ ترقیات کراچی عظیم مقصد کے تحت وجود میں آیا،اس مقصد کو زندہ رکھنے کے لئے افسران و ملازمین اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں، زبانی کلامی بیان جاری کرکے گہری تشویش کا اظہار نہیں بلکہ عملی اقدامات کرکے ادارہ کو مالی مسائل سے ہر صورت نکالنا ہوگا، اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے، مستقبل قریب میں ادارہ معاشی طور پر نہ صرف مستحکم ہوگا بلکہ شہر سمیت شہریوں کے بنیادی حقوق کی فراہم کا ضامن ثابت ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل دارہ ترقیات کراچی پرویز احمد بلوچ نے سوک سینٹر کانفرنس روم میں ایک اجلاس کی صدارت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کو سینئر ڈائریکٹر لینڈ و ڈائریکٹر ریکوری رضا قائم خانی اور ڈائریکٹر آئی ٹی کمال احمد صدیقی نے انتظامی و معاشی امور پر تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ڈی جی کے ڈی اے پرویز احمد بلوچ نے خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ کی ذرائع آمدن میں اضافہ کے لئے الاٹیز سے بقایاجات کی وصولیابی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔

لینڈ سے متعلق معلومات کو محفوظ بنانے کے لئے کمپیوٹرائزڈ نظام کو مکمل طور پر فعال کیا جائے، سائلین کے مسائل کے خاتمہ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

بروکر سے کسی بھی قسم کے روابط قائم نہیں کئے جائیں، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔

ادارہ کی مالی ساکھ بہتر اور درپیش مسائل کے خاتمہ کے لئے اقدامات پر گہری نظر رکھی جائے اور ادارہ کے لئے مثبت تجاویز پیش کی جائیں۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ زبانی جمع خرچ کرنے کے بجائے ٹھوس اقدامات کئے جائے اور آئندہ اجلاس میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جاری ترقیاتی کاموں میں حائل رکاوٹوں کے خاتمہ کے لئے متعلقہ افسران پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں۔

اجلاس میں ممبر اے کے ڈی اے نوید انور صدیقی، سیکریٹری کے ڈی اے، ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ راشد، پرسنل اسٹاف آفیسر ٹو ڈی جی کے ڈی اے ریاض احمد راشد و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.