سینیئر ممبران کا کے ڈی اے کلب کے فی الفور الیکشن کروانے کا مطالبہ

21

 کے ڈی اے آفیسرز کے سینئر و ریٹائرڈ ممبران نے گزشتہ روز کے ڈی اے کلب الیکشن 2023ء کے انعقاد کے لئے ایک اجلاس مقامی ہال میں منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں کے ڈی اے آفیسرز کلب کے سینئر و ریٹائرڈ ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے ایڈمنسٹریٹر کے ڈی اے کلب سے پرزور مطالبہ کیا کہ کے ڈی اے کلب کے الیکشن فوری کرائے جائیں اور اس کے لئے AGM کا اجلاس ہنگامی بنیادوں پر طلب کرکے الیکشن کمیٹی تشکیل دی جائے

 یاد رہے کہ گورنمنٹ آف سندھ کی جانب سے مؤرخہ  جولائی 2023ء کو خالد ظفر ہاشمی کو کے ڈی اے کلب کا ایڈمنسٹریٹر نامزد کیا گیا تھا مگر ابھی تک انہوں نے الیکشن کے حوالے سے کوئی اجلاس طلب نہیں کیا اور نہ ہی سابقہ کمیٹی سے تفصیلات حاصل کیں۔

آخر میں کے ڈی اے کلب ممبر ان نے اپنے ہاتھوں کو فضا میں بلند کرکے ایڈمنسٹریٹر سے مطالبہ کیا کہ کلب کے الیکشن فوری طور پر منعقد کئے جائیں۔

اس اجلاس سے سید محمد مدنی، عتیق الرحمان، نعیم وحید، محمد حفیظ، شہزاد احمد اور سابق سیکریٹری کے ڈی اے کلب سید سلطان احمد نے اظہار خیال کیا۔

 اجلاس میں متفقہ طور پر اتفاق کیا گیا کہ ممبران کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر کے ڈی اے آفیسر ایک درخواست الیکشن کے حوالے سے ارسال کی جائے گی جبکہ AGM میٹنگ کا انعقاد کرکے کے ڈی اے کلب کے جلد ازجلد الیکشن کرانے کی بھی درخواست کی جائے گی تاکہ منتخب انتظامیہ کے ڈی اے کلب کی بحالی کے لئے مثبت اقدامات کرسکے اور کے ڈی اے ممبران کے لئے دوبارہ کلب کو فعال کیا جاسکے۔

اجلاس میں سینئر ممبران، افسران اور ریٹائرڈ افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.