چیئرمین سہراب گوٹھ ٹاؤن لالا عبدالرحیم نے ٹاؤن روڈ کٹنگ پر پابندی عائد کردی، خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائے گی

20

چیئر مین سہراب گوٹھ ٹاون لالا عبدالرحیم نے کہاکہ عوام کو بنیادی مسائل سے نجات اور ٹاﺅن کی تعمیر و ترقی چیلنج ہے اور انشااللہ تمام چیلنجز پر عوامی تعاون کے ذریعے پورا اُترتے ہوئے ٹاؤن کی تعمیر و ترقی کریں گے اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا ئیں گے۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین سہراب گوٹھ ٹاؤن لالا عبدالرحیم نے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ممبر کونسل و دیگر بھی موجود تھے ۔

چیئر مین سہراب گوٹھ ٹاون کہا کہ یہ ہمارا ٹاون ہے یہ سہراب گوٹھ کے لوگوں کا ٹاون ہے اسے ہم اور آپ ملکر ماڈل ٹاون بنائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ سہراب گوٹھ ٹاون وسائل کی کمی کے باوجود اپنی ترجیحات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے عوام کو بنیادی بلدیاتی مسائل سے نجات دلا نے کی جدو جہد میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہاکہ یونین کونسل کے نمائندوں اور بلدیاتی افسران باہمی ٹیم ورک کے ساتھ عوامی تجاویز اور رہنمائی کے ذریعے علاقائی مسائل کا تدارک کررہے ہیں ۔

چیئر مین ٹاون نے کہاکہ وسائل اور اختیارات کو عوامی مسائل کے حل کی راہ کی دیوار نہیں بننے دینگے۔

اس سلسلے میں احسن آ باد میں بلڈر مافیا نے واٹر کنکشن کے لیے ٹاؤن چیئرمین کی بغیر اجازت روڈ کٹنگ کی جس پر بلڈر کے خلاف سائٹ سپر ہائی وے پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے،

چیئرمین نے مزید کہا کہ ٹاؤن کی حدود میں کوئی بھی غیر قانونی اور بغیر چیرمین کی اجازت کام نا کیا جائے ورنہ خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر دستیاب وسائل اور کاوشوں کو بروئے کار لائیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.