نگراں سندھ حکومت کا محکمہ انسانی حقوق سے متعلق 30 اضلاع میں عوامی کچہریاں اور سیمینارز منعقد کرنے کا فیصلہ،اس سلسلے میں نگراں وزیر قانون و انسانی حقوق محمد عمر سومرو کی صدارت میں سیکریٹری انسانی حقوق کے دفتر کراچی میں محکمہ انسانی حقوق کا اہم اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں سیکریٹری انسانی حقوق جاوید صبغت اللہ مہر اور دیگر افسران شریک ہوئے اور نگراں وزیر عمر سومرو کو سیکریٹری اور دیگر افسران نے محکمہ انسانی حقوق سے متعلق بریفنگ دی
نگراں وزیر انسانی حقوق محمد عمر سومرو کا کہنا تھا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں عوامی کچہریاں، سیمینارز منعقد کریں، تاکہ عوام کو انسانی حقوق سے متعلق آگاہی مل سکے، انسانی حقوق پر کام کرنے والی این جی اوز کو تمام اضلاع میں فعال کیا جائے
عمر سومرو نے افسران کو ہدایت کی کے طلبہ، وکلاء اور پولیس اہلکاروں کو انسانی حقوق سے متعلق ٹریننگ کروائی جائے، تاکہ ان کو معلومات مل سکے،محکمہ انسانی حقوق کے تمام افسران تمام اضلاع کے دورے کریں
عمر سومرو کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کو فوری متعلقہ اداروں کو بھیجیں اور اس کو فالوو کریں، ہمیں کام کرنا ہے جو کام نہیں کرے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائیگا.
سیکریٹری انسانی حقوق جاوید صبغت اللہ مہر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کے ہمارے پاس جو بھی شکایات موصول ہوتی ہیں وہ متعلقہ اداروں کو فوری بھیجی جاتی ہیں