پی آئی بی میں 17 سالہ لڑکی کے قتل کے معاملے میں اہم پیشرفت

27

کراچی:پی آئی بی کالونی میں گھر سے 17 سالہ لڑکی کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت، ملزمان نے گھر میں موجود لڑکی کو اکیلی پاکر لوٹ مار کے بعد اسے قتل کردیا۔

اس حوالےسےپولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی فہد کی مدعیت میں تھانہ پی آئی بی میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں ڈکیتی کے دوران قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمہ شہباز، جنید، حسن اور علی نامی افراد کے خلاف درج کیا گیا، نامزد ملزمان محلے میں ہی رہتے ہیں۔

مدعی مقدمہ فہد علی کا کہنا ہے کہ ملزمان گھر میں دروازہ توڑ کر داخل ہوئے، بہن کو قتل کیا اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے، واقعے کے وقت والدہ بینک گئی ہوئی تھیں اور گھر پر کوئی نہیں تھا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، واقعے کی تفتیش جاری ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.