پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے نائب صدر، وزارت سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی کے فوکل پرسن عبدالرؤف بھلی نے کہا کہ 15 سمتبر کو دنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی منایا جاتا ہے، پاکستان میں جمہوریت کی بقا کے لئے پیپلز پارٹی کے کارکنان اورمرکزی قیادت نے لازوال قربانیاں دی ہیں جسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا
قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایک بار کہا تھا، پاکستان کی ترقی کے لیے "جمہوریت ہی واحد حل ہے،” یہی جذبہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا تھا۔۔
انہوں نے اعلان کیا "جمہوریت بہترین انتقام ہے۔” آصف علی زرداری نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا، "ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، اور میرا نعرہ ہمیشہ ‘پاکستان کھپے’ ہے۔” بلاول بھٹو زرداری ثابت قدم رہے، اس بات پر کہ "پاکستان جمہوری عمل کے ذریعے ہی ابھرے گا۔
"اس موقع پر عبدالرؤف بھلی نے پاکستان کی ترقی اور اتحاد کے حصول کیلئے جمہوریت کی بنیادی اہمیت پر زور دیا۔ جو تمام پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ ان جمہوری نظریات کو برقرار رکھیں اور ایک خوشحال و جمہوری پاکستان کے لیے اجتماعی طور پر کام کریں۔