باہمی کوششوں سے سہراب گوٹھ ٹاؤن کو مثالی ٹاؤن بنائیں گے، لالہ عبدالرحیم

25

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن سہراب گوٹھ کونسل کے تعارفی اجلاس کا پہلا سیشن چئیرمین سہراب گوٹھ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لالا عبدلرحیم کی صدارت میں منعقد ہوا

اجلاس میں کونسل افسر کے فرائض حسن خان نے سرانجام دیے ، مجموعی طور پر 4 قرار دادیں منظوری کے لئے پیش کی گئیں اجلاس میں کونسل افسر کو اجلاس کی کاروائی لکھنے، مرتب کرنے اور کونسل کے دیگر امور سر انجام دینے کے اختیارات تفویض کرنے، ٹاؤن کے مونو گرام و مہر بنانے کی قرارداد منظور کی گئیں ۔

چئیرمین ٹی ایم سی سہراب گوٹھ ٹاؤن لالہ عبدالرحیم نے تمام اراکین کونسل کو یقین دلایا کہ وہ تمام اراکین کو ساتھ لیکر تمام مسائل کو مل کر حل کرنے کے لیے کام کریں گے انہوں نے کہا کہا ٹاؤن میں مسائل زیادہ ہیں اور وسائل کم ہیں کوشش کرینگے کہ وسائل کو اپنے طور پر بڑھائیں گے ، ہم خدمت کا جذبہ لیکر آئے ہیں اور ان شاءاللہ سہراب گوٹھ ٹاؤن کو مثالی ٹاؤن بنانے میں ضرور کامیاب ہونگے ۔

اجلاس میں وائس چئیرمین عمران بروہی، میونسپل کمشنر امتیاز مگسی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی.

Leave A Reply

Your email address will not be published.