سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی مہم جاری

17

 ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کی ہدایات پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی مہم میں مزید تیزی ،شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی اضافی منزلوں اور پورشنز کو منہدم اور سربمہر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں پلاٹ نمبر 11-K ، بلاک 02 ، پی ای سی ایچ ایس پر تیسری پینٹ ہاؤس کی تعمیرات اور پلاٹ نمبر 100 ، حیدرآباد کالونی پر چوتھی اور پانچویں منزل کی شیٹرنگ اور چھجے کی آرسی سی چھت کو منہدم کردیا۔

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ڈیمالیشن اسکواڈ نے فیڈرل بی ایریا میں پلاٹ نمبر R-451 ، بلاک 02 پر چوتھی منزل کو مکمل طور پر اور پلاٹ نمبر R-415 ،بلاک 02 پر چوتھی منزل کی تعمیرات کو جزوی طور پر منہدم کردیا

جبکہ فیڈرل بی ایریا ہی میں پلاٹ نمبر 992 ،بلاک نمبر 09 پر چوتھی منزل اور پلاٹ نمبر R-707 ،بلاک 02 پر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اور آر سی سی کالمز اور شیٹرنگ کو منہدم کردیا گیا ۔ دریں اثناء ناظم آباد نمبر 03 پر پلاٹ نمبر7/1A, سب بلاک 3-B ، پر چوتھی منزل کی آر سی سی چھت کو منہدم کردیا گیا۔ ۔مزید براں ڈیمالیشن اسکواڈ نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں پلاٹ نمبر 01،02 اور 03 سرائے کوارٹرزSR- 05 پر واقع غیر قانونی عمارت کو سربمہر کردیا جبکہ پلاٹ نمبر 32 ، LR- 08 ، لارنس کوارٹرز کے مالک کی جانب سے معزز عدالت عالیہ سندھ کا اسٹے آرڈر پیش کرنے پر غیر قانونی گیارہویں اور بارہویں منزل کے خلاف ایکشن کو موخر کردیا جبکہ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں پلاٹ نمبر 56-C/1 ، الریاض سی ایچ ایس پر غیر قانونی پانچویں منزل پر پینٹ ہاؤس کی پرانی تعمیرات میں مقیم مکینوں کے سبب کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی اس سلسلے میں ایف ائی آر کا اندراج زیر التواء ہے۔

مذکورہ بالا انہدامی کارروائی متعلقہ ڈپٹی و اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈیمالیشن آفیسرز کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن و امان کو قابو میں رکھنے کے لئے ایس بی سی اے پولیس فورس اور مقامی پولیس کی نفری بھی ان کے ہمراہ وہاں موجود تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.