ربیع الاول کے حوالے سے ضلع شرقی میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کا عمل جاری ہے، فیض احمد شیخ
ضلع شرقی میں 8 ربیع الاول کے جلوس سمیت عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو تیزی سے حتمی شکل دی جارہی ہے اس سلسلے میں ٹرانزیشن افسر فیض احمد شیخ نے سپریٹینڈنگ انجنئیر مبین شیخ اور سینئیر ڈائریکٹر توقیر عباس کے ہمراہ تین ہٹی سے جیل چورنگی تک ہونے والی سڑک کی استرکاری کے کام کا معائنہ کیا
اس موقع پر ٹرانزیشن افسر فیض احمد شیخ کہا کہ 8 ربیع الاول کے جلوس سمیت عید میلاد النبی کے حوالے سے بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ضلع شرقی کے ٹاؤنز میں مساجد، محافل اور جلوس کی گزرگاہوں کو بلدیاتی خدمات سے آراستہ کیا جارہا ہے اس سلسلے میں سڑکوں کی بہتری، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ومرمت، روڈ لیولنگ، تجاوزات کے خاتمے سمیت مختلف بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو تیزی سے حتمی شکل دی جارہی ہے
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ منتخب بلدیاتی نمائندگان کی مشاورت کے پیش نظر جلد ازجلد بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں
اس موقع پر انہوں نے 8 ربیع الاول وعید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوس کے حوالے سے فراہم کردہ بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے افسران سے بریفنگ بھی حاصل کی