پی سی ایس آئی آر فیول ریسرچ سینٹر سے کرن ہسپتال اسکیم 33 کی جانب جانے والی اہم سڑک پر ایک سال سے زائد عرصہ سے ناکارہ اسٹریٹ لائٹس اے ایف گارڈن، کراچی بار ایسوسی ایشن سوسائٹی، وائٹ ہاؤس گارڈن، سچل گوٹھ سمیت متعدد سوسائٹی و علاقہ مکینوں کے لیے بڑا مسئلہ بن گئی ہیں، جبکہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کا انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ سمیت بلدیاتی نمائندے بھی ان کی مرمت میں دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں۔
اندھریرے کے سبب علاقے کے مین روڈ پر اسٹریٹ کرائمز کے واقعات معمول بن چکے ہیں اور دن بہ دن اسٹریٹ کرائمز کا تناسب بڑھتا جارہا ہے ،خاص طور پر پی سی ایس آئی آر فیول ریسرچ سینٹر کے قریب کراچی بار ایسوسی ایشن کی طرف جانے والی سڑک اور سچل گوٹھ سے خان محمد گوٹھ کی طرف جانے والی سڑک پر بڑی تعداد میں شہریوں کے ساتھ لوٹ مار کے واقعات رونما ہورہے ہیں جبکہ اس سڑک پر شہری رات کے وقت تاریکی کے سبب سفر کرنے سے گریز کرتے ہیں ۔
کے ایم سی یا ضلعی انتظامیہ ناکارہ سٹریٹ لائٹس کی خرابیوں کو دور کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی اور نہ ہی اس سلسلے میں ابھی تک کوئی اقدام کیا گیا ہے جبکہ اسٹریٹ لائٹس ایک سال سے زائد عرصے سے بند ہیں۔
محرم الحرام کے موقع پر عزاداران کے لئے حکومت سندھ یقینی طور پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے بیشتر اقدامات کررہی ہے لیکن اس اہم سڑک پر اسٹریٹ لائٹس کی خرابی کے سبب تمام شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں کیونکہ مغرب کے بعد اس اہم سڑک پر بلکل تاریکی ہوتی ہے جا کا سب سے زیادہ فائدہ جرائم پیشہ افراد عام شہریوں سے لوٹ مار کر کے اٹھاتے ہیں
اے ایف گارڈن، وائٹ ہاؤس سوسائٹی، کراچی بار ایسوسی ایشن سوسائٹی اور سچل گوٹھ کے مکینوں نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور چیئرمین ٹی ایم سی صفورہ راشد خاصخیلی سے پی سی ایس آئی آر فیول ریسرچ سینٹر سے کرن اسپتال اسکیم 33 تک مین روڈ پر ناکارہ اسٹریٹ لائٹس کو فوری مرمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
میں آپکی بات سے 100 فیصد متفق ہوں اور آپکی بات کی 100 فیصد تائید کرتا ھوں