ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کا پہلا بجٹ پیش کردیا گیا
چیئر مین ٹاؤن میو نسپل کارپوریشن گڈاپ حاجی طارق عزیز بلوچ نے سال 2023-24کا دو ارب 11کروڑ 29لاکھ 20 ہزار روپے برائے مالی سال 2023-24کا بجٹ پیش کردیا
او زیڈ ٹی اور اپنے زرائع آمدن سے ایک ارب 83 کروڑ 20 لاکھ روپے،اصل آمدنی اٹھائیس کروڑ،کل میزان تخمینہ جات آمدنی دو ارب 11 کروڑ 29لاکھ 20ہزار روپے، غیر ترقیاتی اخراجات ،تنخواہیں 98 کروڑ 88 لاکھ 86ہزار 5روپے،مصارئف سائر 32کروڑ 78لاکھ 31ہزار روپے دیکھ بھال مرومت 12کروڑ 48لاکھ روپے ترقیاتی اخراجات واٹر سپلائی 11کروڑ،سڑکیں سات کروڑ20 لاکھ،نکاسی آب سات کروڑ10لاکھ تعمیرات ایک کروڑ 20لاکھ،اسٹرئٹ لائٹس 80 لاکھ،فلاح وبہبود 50لاکھ،سولڈویسٹ،10لاکھ،پارکس 63لاکھ،جاری ترقیاتی کام وبقایا جات کی ادائیگی 34 کروڑ روپے رکھی گئی ہے اس بجٹ میں بچت11 لاکھ 2ہزار نوسوپچانویں روپے کی گئی
ٹاون چئیرمین حاجی طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ یہ ہمارے ٹاون کا پہلا بجٹ ہے اس لئے عوام دوست بجٹ بنایا ہے اس میں اپنی ترجیحات میں عوام کو بہتر سہولیات دینے کی کوشش کی ہے جس میں اسٹریٹ لائٹس،صحت صفائی،تعلیم،اور دیگر ترقیاتی کاموں کو بہتر انداز میں انجام دیا جائے گا طاقت کا اصل سر چشمہ عوام سے ہے ان کے تعاون اور حمایت کے بغیر کامیابی ممکن نہیں پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سے یہ کاوشیں کی ہے عوام کے بنیادی مسائل ختم کئے جائے اور ساتھ ہی زندگی کا معیار بلند کیا جائے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جب ارادے مظبوط ہوں تو منزل ضرور ملتی ہے مشکل راستوں پر چلنے والے ہی بلند مقام پاتے ہیں تمام یونین کونسلوں میں اراکین کونسل کی مشاورت سے ہی ترقیاتی کام کرائے جائیں گے
اجلاس میں میں وائس چئیرمین جام محمد جوکھیو،میونسپل کمشنر احمد یار خان ، اکاوئنٹ آفیسر افتخار دایو،ڈائریکٹر ایڈمن حاجی شریف شیخ، ڈائریکٹر پروپرٹی سہیل یار خان، اراکین کونسل میر عباس ٹالپور،عیسی،حاجی داد کریم بلوچ،رفیق جوکھیو،ودیگر بھی موجود ہیں