شبِ میلاد کا مرکزی اجتماع جامع مسجد گُل زارِ حبیب میں ہوگا،خطیب ِ ملت حضرت علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی خصوصی خطاب فرمائیں گے

24

 انشاء اللّٰہ تعالی جمعرات 28 ستمبر کو بعد نمازِ عشاء جامع مسجد گُل زارِ حبیب، گلستانِ اوکاڑوی (سولجر بازار) کراچی میں شب ِ میلادِ مصطفی ﷺ کا مرکزی اجتماع ہوگا۔ خطیب ِ ملت حضرت علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی دامت برکاتہم العالیہ خصوصی خطاب فرمائیں گے، دُرود و سلام کے بعد خصوصی دعا ہوگی۔

جمعہ 29 ستمبر کی صبح صادق کا آغاز دُرود و سلام سے ہوگا۔

بعد نماز جمعہ عید ِ میلادالنبی ﷺ کا جلوس جامع مسجد گُل زارِ حبیب سے حضرت علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی اور علمائے اہلِ سنّت کی قیادت میں روانہ ہوگا اور مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا جماعت ِ اہلِ سنّت کے مرکزی جلوس میں شامل ہوکر نشتر پارک پہنچے گا۔

اہلِ ایمان باوضو جلوس میں شامل ہوں اور دُرود و سلام پڑھتے رہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.