سیکیورٹی اداروں کی بروقت کاروائی نے سکرنڈ میں دشمن کے منصوبے کو رسوا کر دیا
صوبہ سندھ میں بے نظیر آباد تعلقہ میں واقع سکرنڈ گاؤں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیے گئے مشترکہ آپریشن میں تین شرپسند ہلاک جبکہ چار رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے
اطلاعات کے مطابق نواب شاہ سکرنڈ میں پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف رینجرز سے خصوصی مدد طلب کی تھی
پاک رینجرز اور پولیس نے سکرنڈ میں شرپسندوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا, زخمی ہوئے لیکن مقابلہ کیا , اے وطن کے محافظ تجھے سلام
زرائع کے مطابق دہشتگردی میں ملوث افراد پہلے بھی پولیس کو دیگر جرائم میں مطلوب تھے
تاہم، سندھ کی پر امن فضا کو آلود کرنے کے ناپاک ارادے سے لبریز شرپسند اپنے منصوبے میں بری طرح ناکام رہے
رینجرز اور سیکیورٹی اداروں نے سرپرائز آپریشن کر کے ملک دشمنوں کو ناکوں چنے چبوائے
جبکہ عوام نے اس موقع پر پاک فوج اور رینجرز سے سندھ میں بھی دھشتگردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ بھی کیا