سندھ میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں
سندھ بھر میں بجلی کی چوری کی جارہی ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سےچوری کے خلاف کریک ڈاون بھی جاری ہے, سندھ مائنس کے الیکٹرک ایریا میں بجلی چوری کے پھیلاؤ کی شرح کی تفصیلات سامنے آگئیں، تفصیلات کے مطابق
آٹھ اضلاع میں بجلی چوری کے پھیلاو کی شرح %50 فیصد تک ہے
جبکہ پندرہ اضلاع میں بجلی چوری کی شرح 40% فیصد تک ہے
انیس اضلاع میں بجلی چوری کی شرح 30% فیصد تک ہے
بجلی چوری کی روک تھام اور نادہندگان سے وصولیوں کا سلسلہ جاری ہے, بجلی چوری کے خلاف آپریشن سے ریکوری میں اضافہ اور لائن لاسز میں کمی کا امکان ہے, مختلف ریجن میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے آپریشن اور گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہےجبکہ بجلی چوری کی شرح میں تھرپارکر اور جامشورو کو استثنیٰ حاصل ہے۔
سندھ نے بجلی چوری کی وارداتوں کے باعث بہت نقصان اٹھایا ہے، نا صرف سرکاری خزانہ پر ایک بہت بڑا بوجھ بنا، بلکہ عوام کی روزمرہ زندگی اور کاروبار کو بھی بری طرح متاثر کیا ۔
ان بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور امید کی ایک کرن جاگی یے، اس میں کوئی بعید نہیں کے جس طرح بجلی چوروں کے خلاف آپریشن شروع ہوا ہے، تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی ۔