نگراں وزیر بورڈ آف ریونیو سندھ کا ڈی سی ملیر کے دفتر میں سب رجسٹرار آفس پر چھاپہ

20

نگراں وزیر بورڈ آف ریونیوں سندھ یونس ڈھاگہ کا پیر کے روز ڈی سی ملیر کے آفس میں موجود سب رجسٹرار آفس پرچھاپہ

نگراں وزیر بورڈ آف ریونیوں سندھ یونس ڈھاگہ 30سے ذائد پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ڈی سی ملیر آفس پہنچے ۔ اس سے قبل آئی جی آر صبح کے وقت میں آکر ویڈیوں بناتے نظر آئے ۔

با خبر ذرائع کے مطابق نگرا وزیر بورڈ آف ریونیوں سندھ یونس ڈھاگہ سب رجسٹرار آفسسز میں موجودسسٹم کے لئے کام کرنے والے پر ائیویٹ لڑکوں کی تلاش میں چھاپے مار رہے ہیں ۔

گزشتہ پیر کے روز نگرا وزیر بورڈ آف ریونیوں سندھ یونس ڈھاگہ نے جب ڈی سی آفس ملیر میں موجود سب رجسٹرار آفسسز میں چھاپہ مارا تو ا ن کے ساتھ موجود پولیس اہلکاروں نے تمام سب رجسٹرار آفسسز کو سیل کر دیا اورتمام داخلی اورخارجی راستوں پر پولیس اہلکار کھڑے کر دیئے تاکہ سسٹم چلانے والے پرائیویٹ افراد کو پکڑا جا سکے ۔

با خبر ذرائع کے مطابق نگرا وزیر بورڈ آف ریونیوں سندھ یونس ڈھاگہ کے ساتھ موجود پولیس اہلکاروں کے موبائل میںسسٹم کے لئے کام کرنے والے لڑکوں کی تصاویر موجود تھی ۔

ڈٰ ی سی آفس ملیر کے با خبر ذرائع کے مطابق نگرا وزیر بورڈ آف ریونیوں سندھ یونس ڈھاگہ بن قاسم ٹاﺅن سب رجسٹرار آفس ٹھیکے پر چلانے والے فہیم قریشی اور لانڈھی اور کورنگی ٹاﺅن سب رجسٹرار آفس چلانے والے لڑکے عبدالرحمن کی تلاش میں تھے تاہم فہیم قریشی اور عبدالرحمن دونوں کو اس چھاپے کی پہلے ہی اطلاع موصول ہوگئی تھی اور دونوں موقع دیکھتے ہی فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔

با خبر ذرائع کے مطابق نگرا وزیر بورڈ آف ریونیوں سندھ یونس ڈھاگہ نے شاہ فیصل ٹاﺅن کے سب رجسٹرار قاضی جاوید کی سرنزش کی اور ٹرانسفر ہونے کے باوجود آفس میں موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا جبکہ سب رجسٹرار بن قاسم ٹاﺅن منظور عباسی کو بھی ان کے پیٹی بھائی نے چھاپے کے حوالے سے ہوشیار کردیا تھا اور وہ بھی آفس سے نکلنے میں کامیاب رہے جبکہ دیگر پرائیویٹ لڑکوں کو یونس ڈھاگہ کے ساتھ آئے پولیس اہلکاروں نے لانڈہی سب رجسٹرار آفس کے کمرے میں بٹھا کر رکھا بعدازا وکلا کی مداخلت پر ان پرائیویٹ لڑکوں کو پولیس سے چھڑوایا گیا ۔

با خبر ذرائع کے مطابق شاہ فیصل ٹاﺅن سب رجسٹرار آفس کے پیشکار آصف کو پولیس اہلکاروں نے حراست میں لیا اور 4گھنٹے رکھنے کے بعد رہا کر دیا اور آصف پر انکوائر ی بٹھادی گئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.