میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ٹی ایم سی صفورہ کے کیمپ آفس کا افتتاح کر دیا

18

 مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ڈپٹی مئیر سلمان عبداللہ مراد، چئیرمین صفورہ ٹاؤن راشد خاصخیلی، وائس چئیرمین عبدالحق بلوچ، میونسپل کمشنر منور حسین ملاح ودیگر منتخب بلدیاتی نمائندگان اور افسران کے ہمراہ ٹی ایم سی صفورہ کے مرکزی کیمپ آفس کا افتتاح کر دیا ہے،مرکزی کیمپ آفس سماما شاپنگ سینٹر یونیورسٹی روڈ کے نزدیک قائم کیا گیا ہے

اس موقع پر مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ٹی ایم سی صفورہ شہر کی اہم ٹی ایم سی ہے دفتر کے قیام کے بعد اب صفورہ ٹاون عوامی خدمت کے حوالے سے اپنا مزید بھرپور کردار ادا کرے گا کراچی میں پیپلز پارٹی کے چئیرمینز ٹی ایم سیز میں بلدیاتی مسائل حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور بتدریج کراچی کے بلدیاتی مسائل حل ہونا شروع ہوگئے ہیں،

چئیرمین صفورہ ٹاؤن راشد خاصخیلی نے اس موقع پر کہا کہ ان شاء اللہ بہت جلد صفورہ ٹاؤن کراچی کے بہترین ٹاؤنز کی صف میں شامل ہوگا، بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے ذریعے ثابت کرینگے کہ پیپلز پارٹی عوامی مسائل کا واحد حل ہے، جیالے چئیرمینز اپنے اپنے علاقوں کی بہتری کیلئے جہاں تک ممکن ہو رہا ہے خدمات سر انجام دیکر اپنا انتخاب درست ثابت کر رہے ہیں اور اب یہ سلسلہ مزید بہتری کی جانب گامزن ہوگا انہوں نے مئیر کراچی مرتضی وہاب کا ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا جبکہ افتتاح سے قبل بیرسٹر مرتضی وہاب کا ان کی آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا

اس موقع پر چئیرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی، ٹرانزیشن افسر فیض احمد شیخ، میونسپل کمشنر گلشن اقبال جاوید کلوڑ سمیت پیپلز پارٹی کے عہدایداران بھی موجود تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.