کے ڈی اے لیبر یونین کی جانب سے محفل نعت خوانی کا اہتمام
کے ڈی اے لیبر یونین کی جانب سے شاندار محفل نعت خوانی کا اہتمام سوک سینٹر کراچی میں کیا گیا جس میں پاکستان کے مشہور معروف نعت خواں جناب محترم صدیق اسماعیل، زبیر اسحاق ، یعقوب ابراہیم نقشبندی ، فہیم نیازی، محمد ندیم خان اور دیگر نعت خوانوں نے اس محفل نعت خوانی کی رونق کو چار چاند لگائے
جبکہ محفل میں سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی جس میں سینیٹر وقار مہدی، پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب جنیدی ،پیپلز لیبر بیورو کراچی کے صدر اسلم سموں ڈی جی کے ڈی اے اور کے ڈی اے کے تمام افسران اور ایمپلائز نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔
کے ڈی اے لیبر یونین کے سرپرست اعلی محمد اشرف نے تمام شرکاء کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔